انٹر نیشنل

امریکہ۔ ہم جنس پرستوں کے کلب میں اندھا دھند فائرنگ 5 ہلاک 18 زخمی

حیدرآباد: امریکہ کے کولوراڈو اسپرنگس میں اتوار کے روز ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجہ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ ٹرانس جینڈر ڈے آف ریمیمبرنس کے موقع پر ہوا۔غیر مصدقہ امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بندوق بردار نے سنائپر رائفل کا استعمال کرتے ہوئے کم از کم 10 افراد کو گولی مار دی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کلب کیو، کولوراڈو اسپرنگس پولیس لیفٹیننٹ پامیلا کاسٹرو نے کہا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حملہ کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button