جرائم و حادثات

پارٹ ٹائم ملازمت کے نام پر ایک خاتون کو 4 لاکھ 76 ہزار کا دھوکہ

نظام آباد/ 20 نومبر (اردو لیکس) پارٹ ٹائم ملازمت کے نام پر ایک خاتون ٹیچر 4 لاکھ 76 ہزار روپے رقم سے محروم ہو گئ تفصیلات کے بموجب پارٹ ٹائم کے نام پر یومیہ دو ہزار تا تین ہزار روپے کمانے کا لالچ دیکر سائبر جرائم پیشہ افراد نے بانسواڑہ منڈل تاڑ کول گاؤں سے تعلق رکھنے والی سنکی وینو نامی جو بطور ٹیچر کی حیثیث خدمات انجام دے رہی ہیں اس سے جاریہ ماہ کی 2 تاریخ کو ثانیہ بھٹ خاتون نے اس فون پر رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹ جاب کے ذریعے دو سے تین ہزار روپے کمائے جاسکتے ہیں اس کے بعد خاتون نے ڈریم ٹیم ٹیلی گرام کے گروپ میں شامل کرلیا اس کے بعد کچھ آن لائن لنکس ارسال کئے اس میں رجسٹریشن ککے فوری بعد سنگی وینو کے اکاؤنٹ میں دس ہزار روپیے ٹرائل بونس کے طور پر ڈپازٹ کئے گئے انڈیا میں تفریح کے مقامات کی سیر کرنے روٹنگ سیٹ مکمل کرنے پر 838 روپے روٹ کمیشن کے طور جمع کئے گئے اسطرح ایک اور سیٹ مکمل کرنے کے لئے دس ہزار ڈپازٹ کروانے ہوں گے سیٹ سے پہلے منفی بیلنس کی وجہ سے مزید16ہزار4سو 20روپے جمع مکمل کیا گیا جب سیٹ مکمل ہوا تب وینو کے اکاؤنٹ میں 29021 روپے جمع ہوگئے گروپ میں موجود دوسروں افراد نے بھی رقم‌ حاصل ہونے کے اسکرین شاٹس پوسٹ کئے جس سے ان میں بھروسہ پیدا ہوا بعد میں پریمیم سیٹ مکمل کرنے کے لئے اس ماہ 4 تاریخ کو 10ہزآر ،27070روپے، 31905روپے، 6تاریخ 22734روپے،80 ہزار ، اور 11تاریخ 3.05 لاکھ روپے مختلف اکاؤنٹ پے ٹی ایم ، نیٹ بنکنگ ،کے ذریعہ رقم منتقل کرتے ہوئے سیٹ مکمل کرنے کے بعد کسی قسم کا کوئی کمیشن نہیں موصل ہونے پر اس نے محسوس کیا کہ اس سے دھوکہ دیا گیا متاثرہ نے اس سلسلے میں پولیس سے شکایت کرنے پر سی آئی مہندر ریڈی نے مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ خبریں

Back to top button