اردو ہندوستان کی زبان ہے، پاکستان کا کبھی وجود ہی نہیں تھا: جاوید اختر

ممبئی: مشہور نغمہ نگار جاوید اختر نے کہا ہے کہ اردو ہندوستان کی زبان ہے، دراصل حال ہی میں جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے ایک اردو البم ‘شیرانہ سرتاج’ لانچ کیا۔ اس تقریب میں جاوید اختر نے اردو زبان کی اہمیت پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اردو کہیں اور سے نہیں آئی۔ یہ ہماری اپنی زبان ہے۔ یہ ہندوستان سے باہر کہیں نہیں بولی جاتی۔ یہ پاکستان یا مصر کی زبان نہیں ہے۔ پاکستان بھی پہلے موجود نہیں تھا۔ وہ بھی ہندوستان سے الگ ہونے کے بعد وجود میں آیا پہلے یہ صرف ہندوستان کا حصہ تھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین ان کے اس بیان پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔
بھارتی لکھاری جاوید اختر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔ جاوید اختر نے بھارت میں ایک بیان میں کہا کہ اردو کا پاکستان نہیں بلکہ ہندوستان سے تعلق ہے۔#TOKAlert #JavedAkhtar #UrduLanguage #Pakistan #India
تفصیلات، https://t.co/1jtqp7ePUU pic.twitter.com/z5QEToXjP1
— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) March 14, 2023