تلنگانہ

تلنگانہ کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر بھی کانگریس میں ہورہے ہیں شامل

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کانگریس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے تلنگانہ امور انچارج دیپاداس منشی نے آج

 

منسٹرس کوارٹرس میں اسٹیشن گھنپور کے رکن اسمبلی سری ہری اور ان کی دختر سے ملاقات کی ان سے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کی خواہش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کے سری ہری نے اس بات سے اتفاق کر لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے کانگریس میں شمولیت کے لیے دو شرطیں رکھی تھیں جس سے پارٹی نے اتفاق کر لیا۔

 

واضح رہے کہ بی آر ایس لوک سبھا امیدوار کڈیم کاویہ نے کل ہی مقابلہ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔کڈیم کاویہ سابق ڈپٹی چیف منسٹر و بی آر ایس کے رکن اسمبلی کڈیم سری ہری کی بیٹی ہیں۔ بیٹی کے اس فیصلہ کے بعد آج تازہ طور پر کڈیم سری ہری کے کانگریس میں شامل ہونے کے واضح اشارے سامنے آگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button