ایجوکیشن

نظام آباد ضلع کے ہزاروں طلباء کو پوسٹ میٹرک اسکالرشپ رقم اجرائی۔ سمیر احمد کی کامیاب نمائندگی

ضلع کے ہزاروں طلباء کو پوسٹ میٹرک اسکالرشپ رقم اجرائی۔ سمیر احمد کی کامیاب نمائندگی

وزیر اعلیٰ کے سی آر وزیر ہریش راؤ، کے کویتا، جیون ریڈی سے اظہار تشکر

نظام آباد:14/ مارچ ( اردو لیکس)حکومت تلنگانہ کی جانب سے مالی سال برائے 2022 ء تا 2017 ء کی پوسٹ میٹرک اسکالرشپ رقم اجراء کردی گئی ہے۔ تقریباً10 ہزار طلباء کوجملہ 8 کروڑ روپئے اسکالرشپ رقم اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ ضلع حرکیاتی قائد بی آرایس پارٹی سمیر احمد نے چار ماہ قبل ایم ایل سی کے کویتا سے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ رقم کی اجرائی کے سلسلہ میں نمائندگی کرنے پر انہوں نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ، ریاستی وزیر خزانہ ہریش راؤ کو اسکالرشپ رقم کی اجرائی کے سلسلہ میں مکتوب روانہ کیا تھا۔

 

سمیر احمد ضلع حرکیاتی قائد بی آرایس نے ریاستی وزیر خزانہ ہریش راؤ، رکن کونسل کے کویتا، صدر ضلع بی آرایس و رکن اسمبلی آرمور جیو ن ریڈی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ امتحانات سے قبل پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی اجرائی سے مستحق طلباء کو سہولت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button