سعودی ایجاد ،گرمی سے محفوظ رکھنے والا “ٹھنڈا احرام”۔ حجاج و زائرین کو راحت

ریاض ۔ کے این واصف
انتظامیہ زائرین اور حجاج کرام کو سہولتین بہم پہنچانے کوشاں رہتاہے۔ ایک تازہ اطلاع کے مطابق سعودیہ ایئرلائن کے ڈائریکٹرتعلقات عامہ انجینئرعبداللہ الشھرانی کا کہنا ہے کہ ایئرلائن کی جانب سے فراہم کیا جانے والا “ٹھنڈا احرام” حجاج و عمرہ زائرین کو بہت حد تک گرمی سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
مزید بتایا کہ سعودیہ ایئر ہمیشہ سے ہی عازمین حج وعمرہ زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، احرام کے علاوہ عازمین کے سفر حج کو آسان بنانے کےلیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں جن میں سامان کے بغیر حج کی سہولت قابل ذکر ہے جس کے تحت عازمین کی آمد و رفت کو آسان بنایا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت عازمین کا سامان کو انکی رہائش گاہوں سے وصول کرکے کارگو سیکشن کو بھیجنا شامل ہے۔
الشھرانی نے مزید کہا کہ عازمین کی سہولت کے لیے فلائنگ ٹیکسی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی کوشاں ہیں جس کے ذریعے انہیں ایئرپورٹ سے مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ باسانی منتقل کیا جا سکے گا۔ واضح رہے “ٹھنڈا احرام” سعودی ایجاد ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ اس احرام کی تیاری میں جوفائبراستعمال کیا جاتا ہے اس میں یہ خاصیت ہے کہ
وہ دھوپ کی تپش کو منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے جسم کو گرمی کا احساس کم ہوجاتا ہے۔



