انٹر نیشنل

صدر ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد کون ہوگا ایران کا نیا صدر !

حیدرآباد _ 20 مئی ( اردولیکس ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے جانشین کے طور پر جانے جانے والے صدر ابراہیم رئیسی کی  ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت ملک کا سیاسی منظر بدل دیا ہے ۔  اس پس منظر میں صدر رئیسی کے بعد یہ عہدہ کون سنبھالے گا اس پر بحث شروع ہوگئی۔

 

اسلامی جمہوریہ کے آئین کے  آرٹیکل 131 نے اس طرح کی صورتحال پر متبادل  راستہ فراہم کرتا  ہے۔ صدر کی ناگہانی موت کی صورت میں پہلا نائب صدر عہدہ سنبھالتا ہے۔ اس کے لیے ملک کے سپریم لیڈر خامنہ ای کی منظوری کی مہر درکار ہے۔

 

اس کے بعد نائب صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور محکمہ قانون کے سربراہ پر مشتمل ایک کونسل تشکیل دی جائے گی۔ اسے زیادہ سے زیادہ 50 دنوں کے اندر نئے صدر کے لیے انتخاب کرنا ہوگا۔

 

رئیسی کی عمر 63 سال تھی ۔ 2017 میں انہوں نے صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑا اور حسن روحانی کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔ 2019 میں، انہوں نے قانونی نظام کے سربراہ کے طور پر چارج سنبھالا۔ 2019 میں، امریکی محکمہ فینانس نے رئیسی پر پابندیاں عائد کیں۔ یہ فیصلہ خامنہ ای کے سیاسی مخالفین کو دبانے کی وجہ سے کیا گیا۔ رئیسی نے 2021 میں الیکشن جیتا تھا۔ اس وقت انہوں نے کئی امیدواروں کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا۔ اس کے بعد ملک میں ان کا اثر و رسوخ کافی بڑھ گیا۔

متعلقہ خبر پڑھیں

ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی جاں بحق _ ملبے تک پہنچنے کی کوشش جاری

متعلقہ خبریں

Back to top button