ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی جاں بحق _ ملبے تک پہنچنے کی کوشش جاری
حیدرآباد _ 20 مئی ( اردولیکس ڈیسک) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں سوار ایران کے وزیر سمیت دیگر افراد ، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی اور صدر کے سکیورٹی پرسنلز سوار تھے کی بھی موت ہوگئی
۔ایران کے سرکاری میڈیا نے اس بات کی اطلاع دی ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ مشرقی آذربائیجان میں اتوار کو خراب موسم کی وجہ سے اس وقت پیش آیا جب وہ ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز جا رہے تھے۔
امدادی ٹیمیں ملبے تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہیں کیونکہ خراب موسم کے علاوہ ہر طرف گھنا جنگل اور گہری کھائی ہے جس کی وجہ سے ملبے تک پہنچنے میں دشواری پیش آرہی ہے
BREAKING: New clear footage shows Iran president's helicopter completely destroyed.#Iran pic.twitter.com/vnrTNzJxff
— World Times (@WorldTimesWT) May 20, 2024
متعلقہ خبر پڑھیں
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار _ حادثہ کے مقام کا پتہ لگانے فوجی ٹیمیں سرگرم