نیشنل

حرم شریف میں بھارت جوڑو یاترا کا پلے کارڈ بتانے پر رضا قادری سعودی پولیس کی حراست

بھارت جوڑو یاترا کے پلے کارڈ کے لیے سعودی عرب میں راہول گاندھی کا مداح مشکل میں پھنس گیا۔

جدہ، 7 فروری ( عرفان محمد) بھارت جوڑو یاترا کی واک کے دوران سفید ٹی شرٹ پہننے، راہول گاندھی سے  گلے ملنے، ان سے بات چیت کرنے کی تصاویر پوسٹ کرنے ہندوستان میں کچھ لوگوں میں سوشل میڈیا میں کافی مسابقت دیکھی گئی ۔ کانگریس کے بہت سے پرستار بھارت جوڑو یاترا کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کئے ہیں

 

تاہم، یوتھ کانگریس کا ایک پرجوش کارکن سعودی عرب میں بھارت جوڑا یاترا کی حمایت کے لیے پلے کارڈ پکڑ کر مشکل میں پھنس گیا۔

 

مدھیہ پردیش کے جھانسی کے قریب نواری ضلع کے رہنے والے 26 سالہ رضا قادری جو کہ کانگریس کا  سرگرم حامی ہے کو سعودی عرب کے مکہ مکرمہ میں کعبہ شریف میں پلے کارڈ دکھانے پر حراست میں لیا گیا ۔

 

اس  نے مقدس کعبہ کے پس منظر میں بھارت جوڑو یاترا کی حمایت کرنے والا پلے کارڈ پکڑ کر تصویر کھینچی۔

 

ذرائع کے مطابق، دو دن کے بعد، سیکورٹی فورسس نے اسے پکڑنے  اس کے ہوٹل تک پہنچی جہاں وہ مدھیہ پردیش کے دیگر زائرین کے ساتھ ٹھہرا ہوا تھا اور اسے حراست میں لے لیا۔

 

اسلامی مقدس مقامات سمیت سعودی عرب میں کسی بھی قسم کے جھنڈے اور پلے کارڈ کی نمائش غیر قانونی عمل ہے۔

 

قوانین سے ناواقف، سوشل میڈیا اور تصویر پر کلک کرنے کے شوقین ہندوستانی بعض اوقات سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں سنگین قانونی پریشانی میں پڑ جاتے ہیں۔ جدہ میں ہندوستانی قونصل خانہ رضا قادری کے کیس کی پیروی کر رہا ہے۔

ہندوستانی قونصل خانہ اپنے ہم وطنوں کو بار بار خبردار کرتا ہے کہ وہ حرم شریف کے اندر کسی بھی قسم کا جھنڈا نہ لگائیں اور زمین پر موجود اشیاء کو نہ اٹھائیں۔

 

ہندوستانی سفارت کار ہندوستانیوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں مقامی قوانین کی تعمیل کریں کیونکہ  لاوارث مواد اٹھانے اور کوئی پرچم یا پلے کارڈ آویزاں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ہندوستان سے عمرہ زائرین کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور ان میں سے اکثر مقامی اصولوں سے واقف نہیں تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button