تلنگانہ

جینور میں انٹرنیٹ خدمات بند۔ 144 سکشن نافذ۔ پولیس کی بھاری جمیعت متعین

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ متحدہ ضلع آصف آباد کے جینور میں جہاں فرقہ ورانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا اس وقت حالات قابو میں بتائے جاتے ہیں۔

 

ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ جتندر نے بتایا کہ یہاں احتیاطی اقدامات کے طورپر 144 سکشن نافذ کردیا گیا ہے، عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ احکامات کی خلاف ورزی نہ کریں۔ ڈی جی پی کے مطابق جینور میں پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا ہے اور انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی ہیں۔

 

انھوں نے دونوں طبقات سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ملزمین کو پکڑ لیا گیا ہے۔ اسی طرح سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو انتباہ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں

متعلقہ خبریں

Back to top button