انٹر نیشنل
پاکستان میں 17 ستمبر کو میلاد النبی صلعم
نئی دہلی: پاکستان میں 12 ربیع الاول 17 ستمبر کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
بتایا گیا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا اور 12 ربیع الاول 17 ستمبر کو ہوگی۔ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اس بات کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ یکم ربیع الاول 6 ستمبر جمعہ کو ہوگی اور 12 ربیع الاول منگل 17 ستمبر کو ہوگی۔