نیشنل

ملک میں جانسن ایند جانسن کے سنگل ڈوز کو ملی منظوری

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین سنگل ڈوز کے ملک میں استعمال کو منظوری دے دی ہے۔ مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے اپنے ٹویٹرپیغام میں اس بات کی اطلاع دی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک میں جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین سنگل ڈوز کے ایمرجنسی استعمال کو منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی کے ساتھ ملک میں اب تک پانچ ویکسین کووی شیلڈ، کوویکسین، اسپوتنک، ماڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button