نیشنل

2 ہزار کی نوٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع پر حکومت کا بیان

نئی دہلی: مرکزی حکومت کی جانب سے 2 ہزارروپئے کے نوٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع سے متعلق ایک اہم بیان دیا ہے۔ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کے لیے 30 ستمبر 2023 کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ حکومت کی جانب سے 2000 روپے کے نوٹ جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جارہی ہے۔

 

 

 

پارلیمنٹ میں یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا جس پروزارت فینانس نے واضح کیا کہ2000 روپے کے نوٹ جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ آر بی آئی نے 19 مئی کو 2000 روپے کے نوٹ واپس لینے کا اعلان کیا تھا اورنوٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبرمقرر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button