جنرل نیوز

عادل آباد میں صحافیوں کے لئے آنکھوں کی تشخیص پروگرام کا انعقاد ۔ ضلع کلکٹر سکتا پٹنایک نے کیمپ کا لیا جائزہ ۔

عادل آباد۔30/جنوری(اردو لیکس)ضلع کلکٹر عادل آباد سکتا پٹنائک نے کہا کہ سب کو آنکھوں کی روشنی پروگرام سے استفادہ کرنا چاہئے۔پیر کے روز ضلع کلکٹر نے ضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کے لیے لگائے گئے خصوصی آنکھوں کی روشنی پروگرام کے کیمپ کا دورہ کیا۔کلکٹر نے میڈیا کے نمائندوں کے اندراج،آنکھوں کے ٹیسٹ، وژن کے لحاظ سے چشموں کی تقسیم،ڈیٹا انٹری وغیرہ کا جائزہ لیا

 

۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلکٹر نے کہا کہ اس ماہ کی 19 تاریخ سے شروع ہونے والے آنکھوں کی روشنی پروگرام میں 33 ٹیمیں دیہی اور شہری علاقوں کے عوام کے لیے شیڈول کے مطابق کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں دو بفر ٹیموں کی طرف سے اہم علاقوں میں خصوصی کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔جس کا ایک حصہ کلکٹریٹ اور بٹالین میں پہلے ہی منعقد کیا جا چکا ہے۔اور آج میڈیا کے نمائندوں کے لیے یہ خصوصی کیمپ لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر بالغ کا ٹیسٹ کیا جانا چاہئے اور ضرورت پڑنے پر ریڈنگ شیشے فراہم کیے جاتے ہیں،ڈاکٹروں کے ذریعہ تصدیق شدہ تجویز کردہ عینکوں کو انڈینٹ بھیجے جاتے ہیں،اور ایسے شیشے براہ راست آشا کارکنوں کے ذریعے مستحقین کو بھیجے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تقریباً 1,49,000 لوگوں کی اسکریننگ کی گئی تھی۔اور دوسرے مرحلے میں ضلع میں تمام اہل عوام کی اسکریننگ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

 

اور ہم اس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا آشا ورکرس اور اے این ایم اپنے علاقے کے ہر گھر میں جا کر دعوتیں دے رہے ہیں اور آنکھوں کی روشنی کے بارے میں سمجھا رہے ہیں۔کلکٹر نے عوام سے کہا کہ وہ اس آنکھوں کی روشنی پروگرام سے فائدہ اٹھائیں اور کیمپوں میں شرکت کرکے اپنی بینائی کی کمی کو دور کریں۔اس سنٹر سے استفادہ اور خبر کے احاطے کے لئے پہنچنے والے دیگر صحافیوں کے ہمراہ عادل آباد کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافیوں خضر احمد یافعی اور عمیم شریف نے دیکھا کہ مفت آنکھوں کی تشخیص پروگرام کے پوسٹرز اور پمفلٹس تلگو زبان میں ڈی ایم ہیچ او آفس میں دکھائی دیے۔جبکہ اردو زبان میں مبنی پوسٹرز موجود نہ ہونے پر متعلقہ عہدیداران سے معلوم کرنے پر بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے عادل آباد کے لئے صرف تلگو زبان میں ہی پمفلیٹس بھیجے گئے ہیں۔صحافی عمیم شریف اور خضر احمد یافعی نے ضلع کلکٹر سکتا پٹنایک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے آنکھوں کی تشخیص پروگرام کے پمفلٹس تلگو زبان کے علاوہ اردو زبان میں بھی جاری کیے گئے ہیں۔جبکہ عادل آباد میں صرف تلگو زبان میں ہی پمفلیٹس دکھائی دے رہے ہیں

 

۔اس بات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع کلکٹر نے ہیلت آفیسر کو اس سلسلہ میں فوری طور پر اردو زبان میں بھی پمفلٹس منگوانے کی ہدایت دی۔جس پر ہیلت آفیسر نے متعلقہ عہدیداران سے رابطہ کیا اور اردو زبان میں بھی پوسٹرز اور پمفلٹس عادل آباد روانہ کرنے کی خواہش کی۔اس کے بعد،کلکٹر نے متعلقہ عملے سے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں قائم کنٹرول روم میں ٹیم کی حاضری اور دیگر ڈیٹا انٹری کی تفصیلات کی جان کاری حاصل کی۔اس پروگرام میں ضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نریندر راتھوڑ،ضلع تعلقات عامہ آفیسر این۔بھیم کمار،ایڈیشنل ضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسرس سادھنا،منوہر،ضلع امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر سری کانت،ڈاکٹر وجئے ساردھی،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button