جرائم و حادثات

تلنگانہ پولیس کی ویب سائٹس کی ہیکنگ۔ ملزم دہلی سے گرفتار

حیدرآباد۔ تلنگانہ پولیس سے متعلق ویب سائٹس ہیک کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت حاصل کرتے ہوئے پولیس نے اس سلسلے میں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

ڈی جی پی روی گپتا کے مطابق تلنگانہ سائبر سیکوریٹی بیورو پولیس ڈپارٹمنٹ کے ہاک آئی ایپلی کیشن کا ڈیٹا چوری کرنے والے ہیکر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کیس درج کیا گیا تھا اور کل ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ ہاک آئی ایپلی کیشن سے متعلق ڈیٹا چوری کرنے والے ملزم کی نشاندہی کی گئی اور ایک ٹیم دہلی روانہ ہوئی اور ہیکر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سابق میں بھی سائبر کرائم کے معاملے میں گرفتار ہو چکا ہے

 

گزشتہ سال وہ آدھار کارڈ سے متعلق ڈیٹا اور دیگر ایجنسی سے متعلق اطلاعات لیک کرنے کے معاملے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم کی شناخت 20 سالہ جتن کمار کے طور پر کی گئی ہے وہ گریٹر نوئیڈا کا رہنے والا بتایا گیا ہے اور ملزم طالب علم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button