جنرل نیوز

عبدالوحید ، بی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن صدر منتخب 

کوہیر-2مئی (اردو لیکس) آج کوہیر منڈل کے موضع کتور ڈی میں بی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن کے صدر کے انتخاب کے لیے ، کے نرسمہلو یادو بی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل صدر کی صدارت میں کوہیر مستقر سے وابستہ بی آر ایس پارٹی قائدین کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر رکن اسمبلی ظہیرآباد کے۔ مانک راو نے شرکت کی،

اور تمام قائدین کےاتفاق آرأ سے عبدالوحید کو بی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن صدر کے طور پر انتخاب عمل میں آیا ،

اس موقع پر نو منتخب صدر عبدالوحید نے کہا کہ انھیں جس بھروسے کے ساتھ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے، اس پر کھرا اُترتے ہوۓ پارٹی کے تمام قائدین کو ساتھ لیکر پارٹی کو بہتر طور پر ترقی کی سمت رواں رکھوں گا ۔ اور انھوں نے یہ عہدہ تفویض کرنے پر رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو، رکن پارلیمان ظہیرآباد بی بی پاٹل اور ریاستی وزیر ٹی ہریش راو کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر کوہیر مستقر کے بی آر آیس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button