تلنگانہ

شمس آباد کی مسجد کو شہید کرنے کا آرڈرلاوں گا۔ بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی زہرافشانی

حیدرآباد: حیدرآباد کے حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے کہا ہے کہ وہ شمس آباد کی مسجد کوشہید کرنے کا آرڈرلائیں گے۔ رکن اسمبلی نے جمعرات کو ایک بیان جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ شمس آباد کے ”کے کے” ٹاون شپ میں واقع گرین اوینیو وینچرمیں کورٹ آرڈر، کلکٹرکی ہدایت کو نظرانداز کرتے ہوئے غیرقانونی طورپرمسجد کی تعمیرکی جارہی ہے،انھوں نے کہا کہ وہ عدالت سے رجوع ہوکرمسجد کو شہید کرنے کا آرڈرلائیں گے۔ واضح رہے کہ شمس آباد کی مسجد کو راتوں رات شہید کردیا گیا تھا جس پرمسلمانوں میں شدید غم وغصہ کی لہردوڑ گئی اورمجلس اتحاد المسلمین کے احتجاج کے بعد دوبارہ مسجد کی تعمیرکا اعلان کیا گیا اوراس کی تعمیرکا آغاز ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button