جرائم و حادثات

حیدرآباد میں پجاری کے ہاتھوں خاتون کا قتل _ ناجائز تعلقات قتل کی وجہ

حیدرآباد _ 9 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کے شمش آباد میں خاتون کے قتل کی واردات پیش آئی ۔  خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے والے ایک پجاری نے اسے بے دردی سے قتل کردیا۔

 

پولیس کی جانب سے فراہم کردہ اطلاع کے مطابق حیدرآباد کے سرور نگر علاقے میں رہنے والا وینکٹ سائی کرشنا پیشہ سے ایک مندر کا پجاری ہے اور اسی علاقے سے تعلق رکھنے والی اس کی ایک رشتہ دار اپسرا کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے ۔ سائی کرشنا پہلے ہی شادی شدہ ہے اور اس  کے دو بچے ہیں

 

۔ تاہم. سائی کرشنا کے اپسرا کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔چند دنوں سے اپسرا  اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی لیکن سائی کرشنا ہر وقت کوئی نا کوئی بہانہ بنا کر شادی سے بچ رہا تھا حالیہ دنوں سے اپسرا کی ہراسانی میں اضافہ ہوگیا تھا جس سے پریشان سائی کرشنا نے دو دن  قبل اپسرا کو کار  میں شمس آباد کے سلطان پلی لے گیا ۔ ایک بار پھر دونوں کے درمیان شادی کو لے کر لڑائی ہو گئی

 

۔ جس پر برہم  ہو کر سائی کرشنا نے اپسرا کے سر پر پتھر مار کر قتل کر دیا۔ بعد میں وہ اپنی کار میں اس کی نعش کو سرور نگر لے آیا۔ مقامی سرکاری ڈگری کالج میں مین ہول میں پھینک دیا اور  وہاں سے واپس شمش آباد پہنچنے کے بعد اس نے پولیس سے شکایت کی کہ اس کی رشتہ دار اپسرا کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔

 

پولیس نے سائی کرشنا کے سیل فون کے سگنل اور  سی سی کیمروں کے مناظر کی بنیاد پر اس قتل کیس کو حل کیا۔اور سائی کرشنا کو اپسرا کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اور نعش کو مین ہول سے نکال لی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button