نیشنل

گوتم اڈانی کو گرفتار کرنے کی ہمت ہے۔ عام آدمی پارٹی لیڈرکا وزیراعظم سے سوال

نئی دہلی: دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹرو وزیرتعلیم منیش سسوڈیا کو سی بی آئی نے گرفتار کر لیا ہے۔ سی بی آئی نے منیش سسوڈیا سے 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور پھر انہیں گرفتار کرلیا۔ سسوڈیا پر تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا الزام ہے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے منیش سسوڈیا کی گرفتاری کو جمہوریت کے لیے یوم سیاہ قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قائد سنجے سنگھ نے بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے ٹویٹ کرکے مودی حکومت کو تاناشاہ قرار دیا۔ انہوں نے لکھا، ’’منیش سسوڈیا کی گرفتاری آمریت کا عروج ہے۔ مودی جی آپ نے ایک اچھے انسان اور بہترین وزیر تعلیم کو گرفتار کرکے اچھا نہیں کیا۔ خدا بھی آپ کو معاف نہیں کرے گا۔ مودی جی ایک دن آپ کی آمریت کا خاتمہ ضرور ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا آپ کے پاس لاکھوں کروڑوں کا غبن کرنے والے گوتم اڈانی کو گرفتار کرنے کی ہمت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button