جرائم و حادثات

عادل آباد شہر میں نامعلوم خاتون کی نعش سے سنسنی

عادل آباد _ 13 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد شہر میں ایک نوجوان خاتون کی نعش مشتبہ حالت میں مین سڑک کے کنارے دستیاب ہوئی ۔جس سے عوام میں سنسنی پیدا ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ عادل آباد کے خورشید نگر علاقہ کی مین روڈ کے کنارے نامعلوم خاتون کی نعش پڑی ہوئی نظر آنے پر مقامی لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی پولیس فوری وہاں پہنچ گئی اور نعش کا معائنہ کیا۔

 

خاتون کے جسم پر زخم کے نشان پائے گئے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ خاتون کو کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد یہاں پھینک دیا گیا۔ پولیس نے نعش کو رمس ہاسپٹل کے مردہ خانے کو منتقل کردیا اور خاتون کی شناخت اور قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے

 

اطلاع ملنے پر ٹاؤن ڈی ایس پی ایل جیون ریڈی مقام واقعہ پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور متعلقہ پولیس عہدیداران کو ایک مقدمہ درج کرنے اور آگے کی تحقیقات کا آغاز کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button