جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں سسرالی رشتہ داروں نے داماد‌ کا‌ گلا‌ کاٹ کر قتل کردیا

حیدرآبا: حیدرآباد کے پرانے شہر میں سسرالی رشتے داروں کے ہاتھوں داماد کے قتل کی واردات رونما ہوئی۔ نعیم عمر 33 سال ساکن جمال کالونی، سنتوش نگر کی شادی چار سال قبل صبا بیگم کے ساتھ ہوئی تھی۔ نعیم اور صبا کے درمیان آپس میں مسلسل جھگڑے ہورہے تھے۔ 09-06-2023 کو صبح تقریباً 1130 بجے نعیم کے والدین، بھائی اور بہنوں نے سنتوش نگر میں نعیم کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تاکہ ان کے درمیان ہونے والے تنازعات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

 

 

صبا بیگم نے فوراً اپنے بھائی کو فون پر مسئلہ سے آگاہ کیا۔ اس دوران تقریباً ساڑھے 12 بجے صبا بیگم کے بھائی سلیمان اور اس کا‌ ایک رشتہ دار روشن ساکن حافظ بابا نگر تیز دھار چھری لے کر وہاں آئے اور انہوں نے چھری سے محمد نعیم کا گلا کاٹ دیا جس کے نتیجے میں نعیم کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ سنتوش نگر پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button