حیدرآباد میں مشتبہ دھماکہ سے سنسنی

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے مضافاتی علاقہ قطب اللہ پور میں آج رات مشتبہ دھماکہ سے سنسنی پھیل گئی۔ بھاگیہ لکشمی کالونی کے پاس واقعہ خانگی ہاسپٹل کے سامنے ایک شخص ہاتھ میں تھیلا لے کر جارہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوا۔ دھماکہ اتنی شدت کا تھا کہ آواز دور تک سنائی دی۔ لوگ حوفزدہ ہوگئے۔اس دھماکہ میں تھیلا لے جانے والا شخص کرشماتی طور پر محفوظ رہ گیا۔ دھماکہ کے بعد وہ شخص تھیلا چھوڑ کر فرار ہورہا تھا کہ مقامی افراد نے اسے پکڑلیا۔ پولیس نے نامعلوم شخص کو حراست میں لے لیا اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔