جنرل نیوز

شہید نوجوان کی بیوہ کو سرکاری نوکری اور امداد _ محمد تقی حسین تقی کنوینر ملی محاذ کا وزیر کے ٹی آر سے اظہار تشکر

محبوب نگر: 06 اگست (اردو لیکس) ممبئی جئے پور ٹرین میں شہید سید سیف الدین ساکن نامپلی کی بیوہ کو ملازمت اور ایک ڈبل بیڈ روم مکان اور ان کی تین بچیوں کے نام فی کس دو لاکھ روپئے ڈپازٹ کرنے پر مجلسی قائد۔مقننہ اکبر الدین اویسی اور ریاستی وزیر و کارگذار صدر بی آر ایس کے ٹی آر کی ستائش کرتے ہوئے محمد تقی حسین تقی کنوینر ملی محاذ نے کہا کہ جو اقدام کے ٹی آر و بی آر ایس حکومت نے کیا ہے

 

اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی۔ اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی آر ایس پارٹی اور اس کے قائدین مسلمانوں کے مسائل کو لے کر سنجیدہ ہیں۔ محمد تقی حسین نے مزی کہا کہ سابق میں بھی اسطرح کے کئی واقعات پیش آئے لیکن اس وقت کی حکومتوں نے صرف چشم پوشی کی لیکن اس طرح کے ٹھوس اقدامات نہیں کئے۔ محمد تقی حسین نے کہا کہ اس واقع کے شہداء میں راجھستان کے ایک فرد بھی شامل ہیں

 

لیکن وہاں کی حکومت نے ابھی تک ان کی اہل خانہ یا بچوں کیلئے کسی بھی امداد کا اعلان نہیں کیا۔ محمد تقی حسین کے ٹی آر کی جانب سے بروقت اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button