جنرل نیوز

 19 اگست کو ووٹر بیداری ریالی کا انعقاد: ضلع کلکٹر مزمل خان

پداپلی ضلع کلکٹر مزمل خان نے آج بروز جمعرات اپنے ایک بیان میں کہا کہ 19/اگست کو پداپلی ضلع مرکز میں ووٹر بیداری ریالی نکالی جائے گی جس میں کثیر تعداد میں لوگ شرکت کریں اور اسے کامیاب بنائیں۔

 

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اس ریالی کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے, تاکہ لوگوں میں شعور پیدا کیا جائے کہ” 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے ہر فرد کو بطور ووٹر رجسٹر کرانا چاہیے اور ہر رجسٹرڈ ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کرے”.

 

انھوں نے مطلع کیا کہ 19/ اگست کو صبح 6 بجے جونیئر کالج سے پداپلی حلقہ میں ” I vote for sure” کے نعرے کے تحت لوگوں میں حق رائے دہی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مہم چلائی جائے گی۔

 

ضلع کلکٹر نے مزید کہا کہ ووٹر بیداری ریالی 5K دوڑ امر نگر، مسجد چوراستہ، جھنڈا چوراستہ، سبھاش کا پُتلہ، کمان سے ہوتی ہوئی گورنمنٹ جونیئر کالج پہنچے گی۔

 

ضلع کلکٹر نے کہا کہ طلبہ، نوجوان، واکنگ اسوسی ایشن کے ارکان، رضاکار تنظیموں کے ارکان، عوامی نمائندے اور مختلف طبقات کے لوگ ووٹر ریالی میں شرکت کریں اور ووٹر ریلی کو کامیاب بنائیں تاکہ ووٹروں کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button