تلنگانہ

کھمم ضلع میں مجموعی طور پر 82 فیصد رائے دہی ریکارڈ

کھمم شہر میں اور ضلع بھر میں یکا دکا واقعات کو چھوڑ کر رائے دہی کا پرامن اختتام

آج کھمم شہر میں صبح کی اولین ساعتوں سے ھی عوام نے جوش و خروش کے ساتھ اپنے حلقہ رائے دہی سے استفادہ کیا کھمم شہر اور منڈل جات کے پولنگ بوتھس پر عوامی طویل قطاریں دیکھی گئے صبح کی اولین ساعتوں میں کھمم بی آر ایس کے امیدوار پی اجےکمار اور کانگریس کے امیدوار ٹی ناگیشور راؤ اور سابقہ مرکزی وزیر رینکا چودری نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرتے ہوئے پولنگ بوتھ پھنچکر ووٹ ڈالا پھچلے پندرہ سال کے بعد کھمم ضلع میں رائے دہی کا تناسب رکارڈ درج کیا گیا بی آر ایس پارٹی اور کانگریس پارٹی کے کارکنان پولنگ بوتھ کے قریب کھڑے ہوکر ووٹروں کو اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے تھے شام پانچ بجے کے بعد بھی پولنگ مراکز پر عوام کی طویل قطاریں دیکھی گئے ووٹ ڈالنے کے لیے کھمم ضلع میں رائے دہی کے موقع پر پولیس کا سخت بندو بست دیکھا گیا اور نیم فوجی دستوں کو بھی تعینات کیاگیا تاک کسی بھی ہنگامی حالات کو فوری نمٹا جائے کھمم شہر کے مختلف پولنگ بوتھس پر کانگریس پارٹی کارکنان اور بی آر ایس پارٹی کارکنان کے درمیان ہل کی کشیدگی دیکھی گئے پولیس فوری مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی کارکنان کو منتشر کردیا کھمم شہر کے ایک پولنگ بوتھ پر بی آر ایس پارٹی اور کانگریس پارٹی کارکنان کے درمیان دھکم پیل کے درمیان ایک کانگریس کارکن زخمی ہو گیا کانگریس کارکنان نے بی آر ایس کارکنان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کے کارکنوں نے کانگریس کارکن پر حملہ کیا جس کی وجہ سے کانگریس کارکن کا سر پھٹ گیا بی آر ایس امیدوار کھمم اور کانگریس امیدوار کھمم ٹی ناگیشور راؤ نے اپنے جیت کا دعویٰ پیش کیا بھر حال صبح کی اولین ساعتوں سے ھی کھمم شہر اور ضلع بھر میں عوام نے جوش و خروش کے ساتھ اپنے حقہ رائی دہی سے استفادہ کیا۔کھمم ضلع میں مجموعی طور پر 82 فیصد رائے دہی ریکارڈ ہوئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button