تلنگانہ

سونیا گاندھی سے آیندہ انتخابات میں تلنگانہ سے مقابلہ کرنے کی خواہش _ کانگریس کی سیاسی امور کمیٹی کے اجلاس میں قرار داد منظور

حیدرآباد _ 18 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کی سیاسی امور کمیٹی نے آج  کانگریس لیڈر سونیا گاندھی سے خواہش کی کہ وہ تلنگانہ سے لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کرے۔ اس سلسلے میں کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے

سیاسی امور کمیٹی کے اجلاس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا، تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے اور کمیٹی کے کنونیر محمد علی شبیر کے علاوہ دیگر قائدین نے شرکت کی۔

 

اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے سونیا گاندھی سے خواہش کی کہ وہ تلنگانہ سے اس مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کرے ۔ کمیٹی نے قرارداد بھی منظور کی ہے اس سے قبل اندرا گاندھی نے میدک لوک سبھا سے مقابلہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے عوام سے جو 6 ضمانتوں کا وعدہ کیا ہے اسے جلد سے جلد پورا کیا جائے گا۔ جس میں دو ضمانتوں کو پورا کردیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button