جنرل نیوز

روزنامہ سیاست کے 75 سال کی تکمیل پر محبوب نگر میں عظیم الشان مشاعرہ _ نیوز ایڈیٹر عامر علی خان کی شرکت

محبوب نگر: 16 اکتوبر (اردو لیکس) روز نامہ سیاست کے زیر اہتمام، سیاست کے پچھتر سالہ جشن اشاعت کے پر مسرت موقع پر محبوب نگر میں 15/اکتوبر کو ایک عظیم الشان مزاحیہ مشاعرہ، الماس فنکشن ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ممتاز وجواں سال صحافی جناب عامر علی خان صاحب نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے کی، جبکہ اس مزاحیہ مشاعرہ میں وحید پاشاہ قادری، لطیف الدین لطیف، چچا پالموری، شبیر خان، صوفی مرزا نے اپنا مخصوص کلام سناکر سامعین سے خوب داد تحسین حاصل کی، اس مشاعرہ کی نظامت جناب منور علی مختصر نے کی، اس کے علاوہ جناب خیر الدین بیگ جانی، صوفی گلوکار عمران خان اور ان کی ٹیم نے صوفیانہ کلام کو موسیقی کے رنگ میں پیش کرتے ہوئے عوام کو دم بخود کردیا، رات دیر گئے اس مشاعرہ واس صوفیانہ کلام کا مظاہرہ اختتام کو پہونچا، کل بروز ہفتہ شام سات بجے منعقدہ اس مشاعرہ میں شہر محبوب نگر کے معززین، علماء کرام، صحافیوں ودانشوروں، اور سیاسی قائدین کے علاوہ مستقراور اطراف واکناف کے عوام کی بڑی اور قابل لحاظ تعداد موجود تھی، تمام شرکاء اجلاس کے لئے عشایئہ کا نظم کیا گیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button