جرائم و حادثات

20 روپئے کے چکر میں گنوائے 10 لاکھ۔ توجہ ہٹاکر لوٹ لینے کے واقعہ کا ویڈیو وائرل

گنٹور: بیس روپئے کا لالچ دکھا کر ایک تاجر کے دس لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔ دھوکہ دہی کا یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے گنٹور میں پیش آیا۔ ہری بابو نامی شخص کالی مرچ کے ایک تاجر کے پاس اکاؤنٹینٹ کے طور پر کام کیا کرتا ہے۔ وہ ایچ ڈی ایف سی بینک سے 10 لاکھ روپے نکال کر جارہا تھا کہ ایک شخص نے اسے بتایا کہ اس کی جیب سے20 روپے کا نوٹ نیچے گر گیا، ہری بابو رقم کی تھیلی گاڑی پر رکھ کر جیسےہی بیس روپے اٹھانے کیلئے جھکا، لٹیرے دس لاکھ لےکر فرار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button