تلنگانہ
بارش کے دوران خاتون ندی میں بہہ گئی۔ ویڈیو وائرل
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر ندیاں نالے ابل پڑے اسی دوران ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں چاپرالہ پلی موضع کے پاس ایک خاتون ندی عبور کرنے کے دوران بہہ گئی۔تفصیلات کے کے مطابق دس تا12 خواتین آج شام زرعی مزدوری کرنے کے بعد پڑوسی گاؤں کے کھیتوں سے اپنے گاؤں واپس ہو رہی تھیں
راستے میں ندی کا پانی سڑک کے اوپر سے بہہ رہا تھا خواتین ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑ کر ندی عبور کر رہی تھی کہ اچانک ایک خاتون کا ہاتھ چھوٹ گیا اور سب کی آنکھوں کے سامنے وہ ندی میں بہہ گئی، اطلات ہیں کہ خاتون کی بیٹی بھی بارش کے پانی میں بہہ گئی تھی جسے بچا لیا گیا۔
Woman swept away while crossing river in Telangana's Kathagodam: Watch horrifying video pic.twitter.com/uPlJN9FOct
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) July 26, 2023