تلنگانہ

تلنگانہ کے کتہ گوڑم میں ندی عبور کرنے کے دوران خاتون پانی میں بہہ گئی : خوفناک ویڈیو دیکھیں

کھمم _ 26 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری مسلسل بارش کی وجہ سے  ندیاں اور تالاب سے بہہ رہے ہیں۔ پانی میں بہہ جانے کے اب تک کئی واقعات پیش آئے ہیں  چہارشنبہ کی شام بھی اسی طرح کے واقعہ میں ایک خاتون پانی کے تیز بہاو میں بہہ گئی۔

 

چند زرعی  مزدور کھیت میں کام ختم کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ  سیلابی پانی میں ایک خاتون کے بہہ جانے کا واقعہ ضلع بھدردری کتہ گوڑم میں پیش آیا۔ کنجا سیتاماں  اس وقت ندی کے پانی میں بہہ گئی جب  ملکلاپلی منڈل کے چپرالاپلی منڈل کی دس خواتین اپنا کام ختم کرنے کے بعد ندی کے  پل کو عبور کر رہی تھیں۔

 

لاپتہ خاتون کی تلاش کے لیے آپریشن کیا گیا تاہم وہ نہیں مل پائی ۔ رات کی تاریکی ہونے کی وجہ سے آپریشن کو روک دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button