جرائم و حادثات

چوری کا الزام۔رسیوں سے باندھ کر نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل۔ ظہیر آباد میں واردات

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع سنگاریڈی کے ظہیرآباد کے مضافاتی علاقے میں چوری کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق باگاریڈی پلی کا رہنے والا مہیش (32) نام کا نوجوان مقامی کالونی میں رہتا تھا۔ اس کے مکان کے قریب ایک مکان زیر تعمیر ہے۔ مکان کے مالک نے مہیش پر لوہے کی سلاخیں چرانے کا الزام لگایا۔ اس کے بعد اس نے رسی کی مدد سے مہیش کو کھمبے سے باندھ کر شدید مارا پیٹا جس کے نتیجے میں مہیش کی موت ہوگئی۔ پولیس کو اطلاع جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع ملی وہ وہاں پہنچ گئی مزید تحقیقات جاری ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button