جرائم و حادثات

تلنگانہ کی وزیر سبیتا اندرا ریڈی کے گن مین فاضل نے خود کو گولی مار‌کر خودکشی کرلی

حیدرآباد: تلنگانہ کی ریاستی وزیر سبیتا اندرا ریڈی کے گن من فاضل نے خودکشی کر لی۔ فوری طور پر موصولہ اطلات کے مطابق انہوں نے اپنی بندوق سے فائرنگ کر لی۔

 

یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق سری نگر کالونی میں واقع ایک ہوٹل میں انہوں نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اپنے بیٹے سے بات کرنے کے بعد انہوں نے خودکشی کر لی۔

 

مقام واقع کا سبیتا اندرا ریڈی، متعلقہ ڈی سی پی جویل ڈیوس نے معائنہ کیا۔خودکشی کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button