جنرل نیوز

بھینسہ میں بڑےپیمانے پرسیدعرفان (T-20) کرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز

بھینسہ(نامہ نگارافروزخان اسٹاف رپوٹر)نوجوانوں کوکھیل کےمیدان میں آگےبڑھانےاوران کوماحول میں پھیل رہی بےشمار بری عادتوں سے بچاتےہوئےصحتمندرکھنے کی غرض سے بھینسہ شہرکے پارڈی بائی پاس روڈ پرواقع گراونڈپر سیدعرفان کونسلروریل اسٹیٹ تاجرکی جانب سے سیدعرفان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنمنٹ چیمپین ٹرافی کا آغازعمل میں لایاگیا۔جس میں مہمان خصوصی کی حیشیت سے بھینسہ ٹاون صدرمجلس۔سائیلو (ایس سی صدر).محمدعامراحمدمجلسی کونسلر۔محدعبدالماجد مجلسی کونسلر۔محمد سلیم مجلسی کونسلر۔گوتم پنگلے بی جے پی کونسلر۔سیدآصف سابقہ اےایم سی نائب صدر۔جےکے پٹیل۔سیدنعیم انجینرنےشرکت کی۔ بعدازاں اس ٹورنمنٹ کا افتتاح بھینسہ شہرکی معروف شخصیت سیدمحمدصاحب کےہاتھوں دوپہیر12:00 بجے عمل میں لایا گیا۔اس ٹورنمنٹ میں جملہ 28 ٹیمیوں نے حصہ لیاہے۔جو مختلف اضلاع اورمختلف ریاستوں پہنچ کر ٹورنمنٹ میں حصہ لیے ہیں۔جس کےپیش نظرآج پہلا میچ ناندیڑٹیم اوربھوکرٹیم کےدرمیان ہونےجارہاہے۔واضع رہیے کہ ہرروزدو میاچ کھلائےجائیں گے پہلا میچ صبح 8:30 بجے تودوسرا دوپہر1:00 کھلایا جائےگا۔ان جملہ ٹیموں میں پہلا مقام حاصل کرنے والی ٹیم کےلیے پہلا انعام ایک لاکھ روپیے اورٹرافی رکھاگیاہے۔جبکہ دوسرامقام حاصل کرنےوالی ٹیم کےلیے پچاس ہزارروپیے اورٹرافی شامل ہے۔ساتھ ہی کھیل کے دوران شاندارمظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کو مین آف دی میاچ کےطورپر پانچ ہزار نقدرقم اورٹرافی اوربہترباولینگ انجام دینے والے کھلاڑی کوتین ہزارنقدرقم اورٹرافی دی جارہی ہے۔اس ٹورنمنٹ میں کھلاڑیوں کےلیے الحمد کلینک کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقادعمل میں لایا گیا۔جس کی خودڈاکڑواصف قمراومحمدرضوان لیاب ٹیکنیشن اس کمیپ میں موجودرہتےہوئے زخمی کھلاڑیوں کی تشخیص انجام دے رہیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button