جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں امریکن مسلم فیڈریشن آف انڈیں ورجن اور حیات فاونڈیشن امریکہ کے اشتراک سے تہنیتی تقریب

نارائن پیٹ: 24 فروری (اردو لیکس) نارائن پیٹ میں امریکن مسلم فیڈریشن آف انڈیں ورجن اور حیات فاونڈیشن امریکہ کے اشتراک سے ڈاکٹر محمد قطب الدین کی جانب سے نارائین پیٹ ضلع مستقر میں ایک پروقار تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دراصل نارائین پیٹ کو ضلع بنانے کی جدوجہد میں نمایاں رول اداکرنے والی سیاسی اور سماجی شخصیات کے اعزاز میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قابل غور بات یہ تھی کہ نارائین پیٹ کے تمام پارٹیوں کے سیاسی قائدین نے اپنی اپنی سیاسی وابستگی کے باوجود بلاتقریف بحیثیت نارائین پیھٹی اس تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اتحاد کا بہترین ثبوت پیش کیا۔اور سب نے ملکرنارائین پیٹ کی ہمہ جہت ترقی کا عزم کیا۔

 

اس تقریب میں مقامی رکن اسمبلی جناب ایس راجندرریڈی نے تیقن دیا کہ وہ آئندہ تین سال میں نارائین پیٹ کا نقشہ بدل دیں گے اور نارائین پیٹ کو ترقی کی چوٹیوں پر لے جائیں گے۔ اُنہوں نے امریکہ سے آئیں آفمی کی صدر پروفیسر ثنا قطب الدین کے جذباتی خطاب سے بے حد مثاثر ہونے کا انکشاف بھی کیا ۔ ان سے قبل ثنا قطب الدین نے اپنے آبائی وطن سے اٹوٹ وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے اشکبار ہوگئیں اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کہ وہ مادہ پرستی اور خودغرضی کو چھوڑ کرانسانیت کی خدمات کے لے آگے آئیں۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر شریک جناب زاہد علی خان صاحب نے نارائن پیٹھ، سے اپنے دیرینہ وابستگی اور اس سے ان کے غیر معمولی تعلق کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ محبوب نگر، اور یہ علاقے، ان کے والد گرامی جناب عابد علی خان کے زمانے سے وہ واقف ہیں، اور یہاں کی علمی ثقافتی وادبی سرگرمیاں، اور یہاں کے عوام کا مخلصانہ طرز عمل ہمیشہ ان کے لئے دلی مسرت کا باعث رہا ہے یہی وجہ ہے کہ علیحدہ ضلع کی تحریک میں سیاست نے رائے عامہ کی ہمواری، اور یہاں کے عوام کی آواز کو ارباب اقتدار تک پہونچانے میں اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے نمایاں رول انجام دیا۔

 

انہوں نے ڈاکٹر قطب الدین کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی وہ حیدرآباد میں ہوتے ہیں سیاست دفتر ضرور آتے ہیں اور جب بھی آتے ہیں ضرور کسی نہ کسی حوالہ سے نارائن پیٹھ کا تذکرہ کرکے یہاں کی سرزمین سے اپنی محبت اور تعلق کا اظہارکرتے ہیں، میری مصروفیات اور کمزوری کے باوجود انہیں وجوہات کے باعث آج میں یہاں اپنے احباب کے ساتھ موجود ہوں۔ بی جے پی کے سینئر لیڈرجناب ناگو راو ناماجی نے کہا کہ نارائین پیٹ میں بھائی چارہ امن و امان کو برقرار رکھنے میں وہ ہمشہ آگے رہے ہیں آئندہ بھی آگے رہنے کا عزم کیا۔ انہوں نے رکن اسمبلی سے التماس کی کہ نارائین پیٹ کو ریلوئے سے منسلک کریں کیونکہ مرکز اس کے لے تیار ہے۔

 

اس کے علاوہ انہوں آبپاشی پروجیکٹوں کی ضرورت پر بھی زوردیا۔ پروگرام کے آگنائزر ماہرنفسیات،ڈاکٹر قطب الدین نے اپنے منفرد انداز یعنی اُچھلتے کودتے ہوئے نارائین پیٹ کے ضلع بننے پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے نارائین پیٹ سے اپنے لگاو و الفت کا اظہارکرتے ہوئے کہا وہ ہیں امریکہ میں لیکن اُن کے دل سے آنے والی ہرصدا نارائین پیٹ نارائین پیٹ کہتی ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ نارائین پیٹ مستقبل میں اور ترقی کے منازل طئے کریگا۔ اس تقاریب میں صدرنشین بلدیہ انوشاچندراکانت کے بشمول تمام اراکین بلدیہ، اور نارائین پیٹ ٹاون کی ممتاز شخصیات کو تہنیت پیش کی۔

 

جن میں ناگو راو ناماجی، کے سدرشن ریڈی پرنسپل ، محمد نواز موسی ، عبدالسلیم ایڈوکیٹ ، امیرالدین ایڈوکیٹ ڈاکٹر تبریز تاج ، محمد تقی چاند، عبدالقادر میسور، مجاہدصدیقی محمد تقی رپورٹرودیگر شامل ہیں۔ جبکہ نارائین پیٹ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلب علم پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن ولد فتح محمد پلہ کو پی ایچ ڈی کی تکمیل پر تہنیت بھی پیش کی گئی۔

 

تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر ہفتہ روزہ گواہ کے ایڈیٹر ان چیف، فاضل حسین پرویز، ارونگ آباد کی ممتازشخصیت مولانا مرزا عبدالقیوم ندوی، میرصدیق علی صحافی ، لکشمن صحافی ، عبدالرشید تلگو مقرر، مولانا عبدالقوی ودیگر نے شرکت کی بعدازں مقامی رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی کو اُنکے خدمات کے اعتراف میں نارائین پیٹ سیوا رتن ایوارڈ بھی پیش کیا گیا۔ پروگرام کی کارروائی عبدالسلیم ایڈوکیٹ نے چلائی جبکہ پروگرام کے اختتام ڈاکٹر تبریز تاج کے شکریہ سے ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button