جرائم و حادثات

چکن بنانے سےانکار پر شوہر نے کردیا بیوی کا قتل۔ تلنگانہ کے ضلع منچریال میں افسوسناک واقعہ

منچریال: چکن نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کےمنچیریال ضلع کے چننور منڈل کے کشٹم پیٹ گاؤں میں پیش آیا۔ کل رات شوہر پوشام نامی شخص چکن لے کر آیا، لیکن اس کی بیوی نے اسے نہیں پکایا۔

 

 

 

جس پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ برہم پوشام اپنی بیوی شنکراما پر کلہاڑی سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں خاتون کی موت ہوگئی۔بیوی کا قتل کرکے پوشام فرار ہو گیا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button