نیشنل

راہل گاندھی کو پردھان منتری اواس یوجنا کے تحت دیا جائےمکان، بی جے پی کا انتظامیہ سے مطالبہ

نئی دہلی: رائے پور چھتیس گڑھ میں کانگریس کے 85 ویں جنرل کانگریس اجلاس میں کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے کہا تھا ‘میری عمر 52 سال ہے، لیکن اب تک میرے پاس رہنے کے لیے زاتی گھر نہیں ہے۔ چھتیس گڑھ کے بیم تارا سے بی جے پی لیڈر دیوداس چترویدی نے اس معاملے کو لے کر انتظامیہ کو خط لکھا ہے۔ دیوداس نے اپنے خط میں راہول گاندھی کو سرکاری زمین الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے لکھا ‘ایسا کرنے سے راہل گاندھی جیسے غریب کو بھی پکا مکان ملے گا اور راہل گاندھی کا خواب بھی پورا ہو جائے گا اور پی ایم مودی کی اہم اسکیم پرائم منسٹراواس یوجنا بھی مکمل ہو جائے گی۔ انتظامیہ کے حوالے کیے گئے خط کی کاپی اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button