تلنگانہ

خاتون سرپنچ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام _ رکن اسمبلی راجیا کی تحقیقات کرنے تلنگانہ ویمنس کمیشن کی ہدایت

حیدرآباد _ 12 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ ویمنس کمیشن نے اسٹیشن گھن پور کے رکن اسمبلی راجیا کو جنسی ہراسانی کے الزام میں  نے نوٹس جاری کیا ہے۔ ویمنس کمیشن کی چیئرپرسن نے جانکی پورم کی سرپنچ ناویہ کے ان الزامات پر از خود نوٹس لیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ رکن اسمبلی  راجیا انھیں جنسی طور پر ہراساں کر رہے ہیں ۔ ویمنس کمیشن نے ڈی جی پی کو رکن اسمبلی کی ہراسانی کی تحقیقات کا حکم دیا ۔اور کہا کہ  اگر الزامات درست ہیں تو ایم ایل اے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

سرپنچ ناویہ نے ایم ایل اے راجیا پر فون کرنے اور بدتمیزی سے بات کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایم ایل اے ان کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے انہیں ہراساں کررہے ہیں ۔ لیکن ایم ایل اے راجیا نے سرپنچ ناویہ کے الزامات کی تردید کی۔ اور  ان کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button