جنرل نیوز

میں اکیلا ہی چلا تھا…اردولیکس کے کامیابی کے ساتھ 7 سال مکمل

معزز قارئین

آپ نے ہمیں ہماری خامیوں اورخوبیوں کے ساتھ نہ صرف قبول کیا بلکہ ہرقدم پرہمارا ساتھ دیتے ہوئے ہماری حوصلہ افزائی اوررہنمائی کی جس کے لئے ادارہ ہمیشہ ہمیشہ آپ کا مشکور رہے گا۔ آج ہی کے دن 23 فروری 2016 میں محض اس مقصد کے تحت کہ انگریزی اورتلگو کی طرح اردو زبان کا بھی کوئی ایک پورٹل ہو جو تازہ ترین خبریں اپنے قارئین تک پہنچانے میں کارگرثابت ہو، انہتائی محدود وسائل کے ساتھ اردولیکس کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔

آج اللہ کے کرم اورآپ تمام کے تعاون سے اردو لیکس نہ صرف حیدرآباد ،تلنگانہ بلکہ ہندوستان کے علاوہ خلیجی ممالک میں تعارف کا محتاج نہیں رہا۔ یہ ہماری نہیں ہم تمام کی اورخاص طور پر اردو والوں کی کامیابی ہے، آج اردو کو ختم کرنے کی سازشوں کے دورمیں بھی اردو لیکس کے قارئین کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔ اس سفرمیں آپ نے ہماری غلطیوں کی نشاندہی کی اورتکنیکی خرابیوں کے دوران ادارہ کے ساتھ بھرپورتعاون کیا جس کیلئے ہم آپ کے تہہ دل سے ممنون و مشکورہیں۔ امید کہ ہمارا یہ ساتھ یونہی برقراررہے گا، اردو لیکس کی کامیابی ہم تمام کی یعنی محبان اردو کی کامیابی ہے۔

ایک ایسے وقت جبکہ اردو کو ختم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ہمیں چاہئے کہ ہم اس کا تحفظ کریں، سوشل میڈیا پر اردو  کا خوب سے خوب استعمال کریں، اپنے بچوں کو اردو سکھائیں اوراردو کی بقاء کیلئے اردو کے اخبارات اورجرائد خریدیں ساتھ ہی اردو کے تمام آن لائن پورٹلس کی خبروں کا مطالعہ کرتے ہوئے ان تمام کی حوصلہ افزائی کریں۔

میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر

لوگ آتے گئے کاروان بنتا گیا

ایڈیٹر محمد زیشان علی زاہد

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button