این آر آئی

جمعہ کو “ریاض سیزن” کا آغاز عالمی تجربات کے ساتھ انعقاد

ریاض ۔ کے این واصف
“تیسرا ریاض سیزن” جمعہ 21 اکتوبر کو ساڑھے آٹھ ہزار سے زیادہ مختلف سرگرمیوں کے ساتھ شروع ہو گا، جس کا سلوگن ’ خیال سے دور‘ ہے۔عرب نیوز کے مطابق اس سال کا ایونٹ شائقین کو 15 زونز میں تفریحی سہولتون کی ایک وسیع رینج پیش کرے گا جن میں سے ہر ایک مختلف سرگرمیاں اورایونٹس، بشمول اسٹورز، کیفے، ریستوراں، گیمز، تھیٹر، اور متعدد نئے عالمی معیار کے تجربات پر مشتمل ہونگے۔
ان زونز میں بولیورڈ ورلڈ، بلیوارڈ ریاض سٹی، ونٹر ونڈر لینڈ، المربا، سکائی ریاض، ویا ریاض، ریاض چڑیا گھر، لٹل ریاض، دی گرووز، امیجینیشن پارک، السویدی پارک، سوق الزیل، فین فیسٹیول اور ریاض محاذ شامل ہیں۔گرووز زون شائقین کو آئس لاؤنج کے ذریعے قطب شمالی میں رہنے کا تجربہ کرنے کی موقع ملےگا جو مملکت میں اپنی نوعیت کا اولین ہوگا۔
یہ علاقہ شائقین کو ماضی اور اس کے دیرینہ رسم و رواج کی سیر کرواتا ہے۔اس کے علاوہ پرانے طرز کے متعدد اسٹورز، کیفے اور ریستوراں ہیں جہاں شائقین دلچسپ ماحول میں تاریخی طرز زندگی کے بارے میں جان سکین گے۔ ریاض چڑیا گھر زون میں 190 اسپیشیز کے ایک ہزار 300 سے زیادہ جانور رکھے جائیں گے۔ شائقین انہیں دیکھنے اور تصاویر لینے سے لطف اندوز ہوں گے۔ لٹل ریاض زون، مین بہت سے تفریحی پروگرام پیش کئے جائین گے جیسے لائیو میوزیکل شوز، مقامی مصنوعات کا بازار وغیرہ شامل ہونگے۔ ریاض سیزن میں 65 دن آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مختلف قسم کے سعودی اورعرب ڈرامے، کنسرٹ، مقامی اور بین الاقوامی اشیاُ کی نمائشیں شامل ہوگی۔
.

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button