جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں قانون سے متعلق آگاہی پروگرام، جونیر سیول جج محمد عمر کا خطاب  

نارائن پیٹ ۔ 30/نومبر (اردو لیکس) طلباء کو قوانین اور اپنے بنیادی حقوق سے واقفیت حاصل کرنی چاہئے،اور محنت و لگن سے پڑھائی کرتے ہوے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرنی چاہئے،اس لئے اسکولوں میں قانون آگاہی کے لئے شعور بیداری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار پرنسپل جونیر سیول جج محمد عمر نے نارائن پیٹ کے ماڈرن ہائی اسکول میں منڈل سطح کے لیگل سرویس اتھاریٹی کے زیر اہتمام ایک شعور بیداری پروگرام کے موقع کیا۔

 

اس موقع پر انہوں نے قانون کی مختلف دفعات کی تفہیم کی، انہوں نے مزید اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ طلباء کو کسی بھی قسم کے جرائم سے دور رہنا چاہیے اور اگر ان پر کوئی جرم یا خصوصی طور پر لڑکیوں پر کوئی جنسی حملہ ہوتا ہے تو اسکو فوری طور پر مطلع کریں ،مظلوم لڑکی کا نام اور مخفی رکھا جائیگا اور مجرم کو POCSO قانون کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائیگا،مزیر انہوں نے طلبأ سے کہا کہ بری عادتوں سے دور رہیں،کیونکہ ایک چھوٹی سی غلطی ان کی زندگی تباہ کر سکتی ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرتی شعور بھی رکھیں۔ اس موقعہ پر عبدالقدریر سنڈکے ( کرسپانڈنٹ) نے اسکول کی کارکردگی کے بارے میں جج صاحب و دیگر حاضرین کو واقف کروایا،اور تہنیت پیش کی۔اور مزید ماڈرن ہائی اسکول سے فارغ تحصیل ایڈوکیٹ فیض احمد چاند کو بھی تہنیت پیش کی گئی

 

۔اس پروگرام میں ایڈوکیٹ فیاض احمد تاچی ، جناب سریش کمار (اڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر)، راگھو یر ایڈوکیٹ ،ایڈوکیٹ موہن، تحصیلدار تروپتیّا، شی ٹیم ایس آئی، ماڈرن ہائی اسکول کےہیڈ ماسٹر جناب ذاکر حسین ، اساتذہ و طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button