سعودی عرب -مہمانوں کی تاخیر سے آمد، ہوٹل میں چیک آؤٹ ٹائم تبدیل نہیں ہوں گے

کے این واصف
سیاحتی یا دوسرے ویزا پر سعودی عرب جانے والے خصوصی طور پر نوٹ کرین۔ سعودی وزارت سیاحت نے واضح کیا ہے کہ ہوٹلوں اور رہائش مراکز میں مہمانوں کی تاخیر سے آمد پر ریزرویشن میں طے شدہ چیک آؤٹ آورز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ مملکت بھر میں چیک ان اور چیک آؤٹ کے لیے 20 گھنٹے دورانیے کی پالیسی انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہوٹلوں اور دیگر مہمان نوازی کے مراکز کو اپنی لوکیشن اور مہمانوں کی نوعیت کے مطابق چیک ان اور چیک اؤٹ کے اوقات مقرر کرنے کا اختیار ہے کہ لیکن قیام کی مدت 20 گھنٹے سے کم نہ ہو اور یہ تمام تفصیلات ریزرویشن ڈاکومنٹ میں واضح طور پر درج ہو۔
وزارت نے تاخیر سے چیک ان کے حوالے سے وضاحت کی کہ اگر کوئی مہمان رات دس بجے چیک ان کرتا ہے اور ریزرویشن میں اور چیک آؤٹ اگلے دن دوپہر 12 بجے کا ہے تو یہ تبدیل نہیں ہوگا۔ اس کی ذمہ داری مہمان پر ہوگی۔یہ پالیسی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہوٹل انتظامیہ کے پاس نئے مہمانوں کی آمد سے قبل کمرے تیار کرنے کا مناسب وقت ہو، اعلی معیار کی صفائی اور خدمات کا معیار برقرار رکھا جائے۔
وزارت سیاحت نے مہمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی مشکل سے بچنے کےلیے ریزرویشن سے قبل بکنگ پلیٹ فارم پر دستیاب چیک ان، چیک آؤٹ پالیسی کا جائزہ لیں۔وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ مہمانوں کو وہی کمرہ، سہولتیں اور خدمات حاصل کرنے کا حق ہے جو بکنگ پلیٹ فارم کی تصاویر میں پیش گئے ہیں۔