جنرل نیوز

حیدرآباد کےنوجوان صحافی مرزاغنی بیگ انٹرنیشنل ورکشاپ میں شرکت کیلئے نیپال روانہ 

حیدرآباد: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے صحافی مرزا غنی بیگ، انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس (ICFJ)کے زیراہتمام نیپال میں منعقد ہونے والی صحافیوں کی بین الااقومی ورکشاپ میں شرکت کےلئے آج روانہ ہوئے۔ یہ ورکشاپ سینٹر فار جرنلسٹس کی فیلو شپ بعنوان ’’عدم برداشت کے طوفان کے سامنے بند باندھنے کا عزم ۔ مذہبی آزادی کے فروغ کےلئے جنوبی ایشیاء کے صحافیوں کا نیٹ ورک‘‘ کے تحت منعقد کی جارہی ہے۔  مرزاغنی بیگ نیوز18 اردو کے ڈپٹی نیوزایڈیٹر کے طور پر دہلی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ 18ستمبر اتوار کے روز شمس آباد ایئرپورٹ سے بذریعہ دہلی کھٹمنڈو پہنچیں گے۔

اس ورکشاپ میں ہندوستان، پاکستان اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے 40صحافیو ں کو مذہبی آزادی کے موضوع پر رپورٹننگ کرنے کے لئے تربیت فراہم کی جائیگی۔خاص بات یہ ہے کہ ہندوستان بھر سے صرف دو ہی اردو صحافیوں نے یہ موقع حاصل کیاہے۔ آ ئی سی ایف جے کے مطابق سال 2020سے جاری اس فیلو شپ کا مقصد جنوبی ایشیا کے صحافیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مذہب کی بنیاد پر بھڑکائی جانے والی ظلم وستم کی سازشوں سے واقف کروایاجائے اور جنوبی ایشیاء میں صحافیوں کا ایک پائیدار علاقائی نیٹ ورک قائم کیا جاسکے جو ایسی خبروں سے دلچسپی رکھنے سامعین کے لئے مخصوص ہو جن میں تنوع اور ایڈوانس مذہبی آزادی کو فروغ دیا جاسکے۔

یہ آن لائن ٹریننگ کورس پانچ زبانوں انگریزی، اردو، ہندی، تامل اور سنہالہ میں پیش کیا گیاتھاجن میں نمایاں کارگردگی کرنے والے 40صحافیوں کو نیپال میں منعقد ہونے والی اس ورکشاپ کے لیے مدعو کیاگیاہے۔ مرزاغنی بیگ 25ستمبر کو حیدرآباد واپس ہو نگے۔ مز یدتفصیلات کے فون نمبر 9347726519 پرربط کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button