جرائم و حادثات

یو ٹیوب ویڈیو دیکھنے کے بعد کم عمر لڑکے نے خودکشی کرلی۔ تلنگانہ میں واقعہ

حیدرآباد: ایک کم عمر لڑکے نے یو ٹیوب دیکھتےہوئے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع راجنہ سرسلہ میں پیش آیا۔ ایلا ریڈی پیٹ کے ایک تانڈہ کے رہنے والے کم عمر لڑکے اودئے نے کافی دیر تک یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھے اوراس کے بعد وہ اچانک کمرے میں گیا اوراس نے پھانسی لے لی۔

 

 

 

لڑکے کی ماں سنگیتا نےدیکھا کہ اس کا بیٹا کافی دیر تک کمرے سے باہر نہیں نکلا تو اس نے پڑوسیوں کی مدد سے دروازہ توڑ کر دیکھا تو لڑکا پھانسی سے لٹکا ہوا تھا، اسے علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے بعد معائنہ مردہ قراردیا۔

 

 

لڑکے نے کونسا ویڈیو دیکھ کر یہ انتہائی اقدام کیا اس کا فوری پتہ نہیں چل سکا پولیس پورے معاملہ کی باریک بینی سے چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button