نیشنل

ہندوستان کے لئے ایک لاکھ 75 ہزار عازمین حج کا کوٹہ مختص _ سعودی حکومت کے ساتھ معاہدہ

جدہ _  ہندوستان اور سعودی عرب نے 2024 کے حج سے متعلق باہمی سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں، جس میں عازمین حج کی فلاح وبہبود کو فوقیت دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی نے جدہ میں حج اور عمرے سے متعلق امور کے سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق  کے ساتھ دستخط کئے جانے کی تقریب کی صدارت کی۔

 

اس موقع پر امور خارجہ کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن بھی موجود تھے۔ سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان حج کوٹہ سے متعلق تازہ ترین معاہدے پر جو دستخط کئے گئے ۔ جس کے مطابق 2024 کے لئے ہندوستان سے 1،75،025 عازمین کو حج کی سعادت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اقلیتی امور کے وزیر سمرتی ایرانی اور وزیر خارجہ مرلیدھرن نے ہندوستان کی جانب سے سعودی کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔

 

اس کوٹہ کے مطابق ، HAJ کمیٹی کے ذریعے جانے والوں کے لئے 1،40،020 نشستیں مختص کی جائیں گی۔ اور خانگی آپریٹرز کو 35،005 نشستیں دی جائیں گی۔

سمجھوتے میں بھارت کے اِس عزم کو اجاگر کیا گیا ہے کہ حج میں سب لوگوں کی شمولیت ہو، خاص طور سے مَحرَم کے بغیر حج میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے طریقے تلاش کئے جانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں محترمہ ایرانی نے کہا ہے کہ سعودی وفد نے بھارت کی ڈیجیٹل پہل خاص طور سے آخری وقت میں عازمین حج کو اُن کی ضرورتوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کئے جانے کے قدم کو سراہا۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے عازمین حج کی فلاح وبہبود کیلئے طبی سہولتوں کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ محترمہ ایرانی آج جدہ میں تیسری حج اور عمرہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔ بھارتی وفد سعودی عرب میں مقیم بھارتی افراد اور کاروباری برادری سے بھی ملاقات کرے گا۔ اس سے پہلے وزیر موصوف دو دن کے دورے پر کَل سعودی عرب پہنچی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button