نیشنل

دہلی کے 100 اسکولس میں بم رکھنے کی اطلاع سے سنسنی۔ویڈیوز دیکھیں

حیدرآباد: آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب دہلی اور نوئیڈا کے 100 سے زیادہ اسکولس کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئے جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ ان تعلیمی اداروں میں بم رکھے گئے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد دہلی پولیس سمیت مختلف ایجنسیز نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے تلاشی مہم انجام دی۔

 

خبر پھیلتے ہی بچوں کے والدین اور رشتہ دارپریشانی کے عالم میں اسکولس کے پاس پہنچ گئے۔ تلاشی کے دوران یہاں سے کوئی بھی قابل اعتراض شئے برآمد نہیں ہوئی۔ جن اسکولس میں بم رکھے جانے کی جھوٹی اطلاع دی گئی ان میں میور وہار علاقے میں مدر میری اسکول، دوارکا میں دہلی پبلک اسکول، چانکیہ پوری میں سنسکرتی اسکول، وسنت کنج میں دہلی پبلک اسکول

 

ساکیت میں ایمیٹی اسکول اور نوئیڈا سیکٹر 30 میں واقع دہلی پبلک اسکول شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ تمام اسکولوں کو خالی کرا گیا اوردھمکی آمیز ای میل روانہ کرنے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button