جرائم و حادثات

حیدرآباد ۔چین‌کے مانجہ سے معصوم لڑکی کا گلا کٹ گیا

حیدرآباد:حیدرآباد کے ناگول میں چینی مانجہ سے چھ سالہ بچی کیرتی شدید زخمی ہو گئی۔ ایک خاندان جو سنکرانتی کے تہوار کے لیے بائیک پر آبائی موضع جارہا تھا۔ ناگول فلائی اوور سے گزرنے‌کے دوران لڑکی کے گلے میں چائنا مانجہ پھنس گیا۔ لڑکی کے تکلیف سے رونے پر باپ نے موٹر سائیکل روک کر دیکھا کہ بچی کا‌گلا بری طرح سے کٹ گیا۔ اس کے والدین اسے فوری طور پر مقامی ہاسپٹل لے گئے۔ بچی کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی حالت تشویشناک ہے۔ لڑکی ہاسپٹل میں زیر علاج بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button