ایجوکیشن

نرمل میں ریاستی سطح کے سہ روزہ سائنس فیئر کے مشاہدہ کیلئے طلباء کا ہجوم

ریاستی سطح کے سہ روزہ سائنس فیئر کے مشاہدہ کیلئے طلباء ہجوم امڈ آیا

 

کلچرل پروگرام میں ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی نے کی شرکت

 

نرمل، 10/جنوری (پریس نوٹ) نرمل ضلع مستقر پر سینٹ تھامس ہائی اسکول میں جاری 50 ویں سہ روزہ ریاستی سطح کے سائنس فیئر اور انسپائر مانک ایوارڈس ایگزیبیشن میں ججس نے پراجیکٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ طلباء سے تفصیلات حاصل کرکے قومی سطح کے مقابلوں کیلئے بہترین پراجیکٹس کا انتخاب کیا۔ جبکہ قومی مبصرین اویناش اور کارتک نے بھی معائنہ کیا۔

 

دوسری جانب ضلع مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے۔ رویندر ریڈی نے بھی 33اضلاع کے امیدواروں کی جانب سے نمائش کردہ پراجیکٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کرکے طلباء کی خواب ستائش کی۔آج دوسرے دن سائنس فیئر کا مشاہدہ کرنے کیلئے ضلع بھر سے طلباء کا ہجوم امڈ آیا۔ اس سائنس فیئر سے ہزاروں طلباء مستفید ہوئے۔ اس موقع پر طلباء نے ثقافتی پروگراموں کے ذریعہ سبھی کو محظوظ کیا۔ کلچرل پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی ریاستی وزیر جنگلات، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انڈومنٹ اور قانون اے اندرا کرن ریڈی نے شرکت کی اور ان کے ہمراہ نرمل ضلع کلکٹر مشرف فاروقی نے شرکت کی اور لطف اندوز ہوئے اور بہترین مظاہرہ کرنے پر ر طلباء کو خوب ستائش کی۔۔

 

اس موقع پر 33 اضلاع کے ڈسٹرکٹ سائنس آفیسروں کو زبردست تہنیت پیش کی گئی۔ اس سے قبل قرعہ اندازی کے ذریعہ تمام پراجیکٹوں میں سے 5 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا اور ان میں سے ایک لڑکی نے ریاستی وزیر کے ساتھ ملکر شہ نشین پر کیک کاٹا۔ بعد ازاں ریاستی وزیر نے کلکٹر ہمراہ دوربین کے ذریعہ نظام شمسی کے سیاروں کا بہترین نظارہ کیا۔ بروز چہارشنبہ، بتاریخ 11 جنوری کو سہ روزہ سائنس فیئر کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی جس میں ریاستی وزیر جنگلات ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، انڈومنٹ اور قانون اے۔ اندرا کرن ریڈی کے علاوہ دیگر معزز مہمان شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button