جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں 9 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی۔ مجرم کو 20 سال قید کی سزا

حیدرآباد: کم عمر لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شرمناک واقعہ میں ملوث مجرم کو حیدرآباد کی ایک عدالت نے 20 سال قید کی سزا سنائی۔

 

 

پرانے شہر کےعلاقے فلک نما سے تعلق رکھنے والے 9 سال کے لڑکے کےساتھ ملزم نے سال 2018 میں بیت الخلاء میں لےجا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ متاثرہ کے والد نے فلک نما پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں شکایت کی اور اس کے ساتھ ہی پولیس نے لڑکے کو بھروسہ سنٹر بھیج دیا جہاں اس کا بیان قلمبند کیا گیا۔

 

 

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔ یہ مقدمہ مقامی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ آج عدالت نے شرمناک واقعہ میں ملوث ملزم محمد عرفان کو 20 سال قید بامشقت اور 5,000/- روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button