نیشنل

درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ میں 17 افراد ہلاک

کولکتہ: شمالی کولکتہ کے مشہور چورباگان سروجنین درگا پوجا پنڈال میں ہفتے کی رات شدید بھگدڑ مچ گئی۔ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 17 بھکتوں کی موت ہو گئی جبکہ 25 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

 

بتایا جا رہا ہے کہ دیوی درگا کے درشن کے لیے ہزاروں عقیدت مند پنڈال میں جمع ہوئے تھے۔ اسی دوران اچانک موسلادھار بارش شروع ہو گئی جس سے بچنے کے لیے لوگ ایک ساتھ محفوظ مقام کی طرف بھاگنے لگے۔ اس دوران دھکم پیل شروع ہو گئی اور کئی افراد زمین پر گر پڑے۔

 

پیچھے سے آنے والے ہجوم نے گرے ہوئے لوگوں کو روند ڈال، جس کے نتیجے میں یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔زمین پر گرنے والے کئی افراد دم گھٹنے اور شدید چوٹوں کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے۔اس حادثے پر مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا۔

 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے اعلیٰ حکام کے ساتھ صورتِ حال کا جائزہ لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر کلکتہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کرکے بہتر ہنگامی طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

 

صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا۔ حفاظتی اقدامات کے تحت حکام نے چورباگان درگا پوجا پنڈال کو مکمل طور پر بند کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button