نیشنل

فلم اداکار اجئے دیوگن کے بنگلہ کا کچھ حصہ منہدم۔ بی ایم سی کی کاروائی

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن سرخیوں میں ہیں ممبئی کے جوہو میں واقع ان کے بنگلے پر بی ایم سی نے انہدامی کارروائی انجام دی ہے۔

 

ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اجے دیوگن کے اس بنگلے میں کی جا رہی غیر قانونی تعمیر کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے انہدامی کارروائی کی ہے۔ دراصل میونسپل کارپوریشن نے بنگلے کے کچھ حصوں کو منہدم کر دیا ہے۔

 

ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ کی دفعہ 354 اے کے تحت نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی تعمیراتی کام روکنے اور ضروری دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ حالانکہ نوٹس کے باوجود تعمیراتی کام جاری رہا، جس کے بعد میونسپل کارپوریشن نے تعمیر کے کچھ حصوں کو منہدم کر دیا۔

 

اجے دیوگن کا یہ بنگلہ جوہو کی ’کپول کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی‘ میں واقع ہے۔ اس کا رقبہ تقریباً 7802 مربع فٹ ہے۔ دیوگن خاندان نے اگست 2026 میں یہ بنگلہ ’فلورین ہیوریل سیلون پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کو 5 سال کے لیے 10.61 کروڑ روپے کے لیز پر دیا تھا۔ اس کا ابتدائی کرایہ 16 لاکھ روپے ماہانہ طے کیا گیا تھا۔

 

سیلون اور تجارتی استعمال کے لیے بنگلے کے اندر بغیر اجازت تعمیراتی کام کیا جا رہا تھا۔ بی ایم سی کے بلڈنگ پروپوزل ڈپارٹمنٹ سے ضروری منظوری بھی نہیں لی گئی تھی۔ اس کے باوجود اندرونی دیواروں، کھڑکیوں اور دیگر حصوں میں تبدیلیوں کا کام جاری رہا۔

 

وہیں سیلون یا اس جگہ پر اندرونی کام کرنے کے لیے بھی کوئی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اسی لیے دو روز قبل اسے منہدم کرنے کی کارروائی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button